zaheen tahira

دہائیوں پر مشتمل سفر آج ختم ، اداکارہ ذہین طاہر انتقال کر گئیں

EjazNews

اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ سے ہسپتال میں داخل تھیں انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب ہوئی جو سنبھل نہ سکی۔ذہین طاہرہ کا فنی سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے اپنی اداکاری سے پوری پاکستان میں اپنی پہچان بنائیں ، وہ ایک تاریخ تھیں جو آج منوں مٹی کے نیچے چلی جائیں گی۔
سینئر اداکارہ نے سات سوزائد ڈراموں میں کام کیا تھا ۔ ان کے کسی ایک ڈرامے کا ذکر ہم نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان وہ ہر کر دار سے انصاف کرتی تھیں اور اپنے ہر رول کو ایسا کرتی تھیں جیسے اس کے لیے ان سے بہتر کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات کا اعتراف کیا لیکن بہت دیر سے 2013ءمیں ان کو تمغہ امتیاز دیا گیا جس کی حقدار شاید وہ بہت پہلے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جا چھوڑ دے میری وادی:کشمیریوں کی آواز ہے