gurda masala

گردے کا سالن

EjazNews

گردے کا سا لن پکانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس میں چیزوں کی مقدار کے ساتھ نمک مرچ کی بڑی احتیاط رکھنی پڑتی ہے ۔ پکاتے ہوئے پوری توجہ اس کھانے کی طرف رکھنا بھی ضروری ہے تو آئیے میں آپ کو اس کو پکانا بتاتی ہوں۔ سب سے پہلے آدھا کلو گردے، گھی ڈیڑھ کپ، پیاز آدھ پائوو، دہی آدھی پیالی، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ، ادرک آدھی چھٹانک ، لہسن بارہ جوئے، ٹماٹر چار، زیرہ ایک چٹکی لے لیں ۔ یہ ساری چیزیں لینے کے بعد اب ہم اس کو پکانے کی طرف آتے ہیں۔ گردوں کو اچھی طر ح دھو کر صاف کرلیں۔ ایک دیگچی میں گھی کو اچھی طرح سے گرم کر لیں۔ پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کے جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ ٹماٹر ڈال دیں، ٹماٹر گل جائیں تو گردے گھی میں ڈال کر تل لیں۔ ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں۔ جب خوب بھن جائیں تو لال مرچ ، زیرہ اور ادرک پیس کر ڈال دیں اور بھون لیں۔پھر دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔ ایک پیالی بھی ڈال دیں اور ڈھک دیں۔ ہلکی آنچ پر ہلکے ہلکے پکنے دیں۔ گردے گل جائیں، دہی کی بو مر جائے اور پانی خشک ہوجائے تو خوب بھونیں، مسالا گھی چھوڑ دے تو ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر د م پر رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ شور با رکھنا ہو تو آخری مرتبہ بھونتے وقت شوربا رکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہ دیگ