nor ul hasan

موٹاپے کا شکار نور الحسن لاہور کےہسپتال میں انتقال کر گیا

EjazNews

صادق آباد کا رہائشی نور الحسن موٹاپے کا شکار تھا ۔ آرمی چیف کی ذاتی دلچسپی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیوار توڑ کر صادق آباد سے لاہور کے شالیمار ہسپتال میں لایا گیا۔ نور الحسن کا وزن 330کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔ جہاں پر 3ہفتے تک وہ زیر علاج رہا۔ ڈاکٹر میڈیا کو انٹرویو دیتے رہے اور نور الحسن بیماری سے لڑتا رہا۔ 10روز قبل نور الحسن کا آپریشن کیا گیا ، ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد اس کے معدے کا سائز چھوٹا کر کے آپریشن کوکامیاب قرار دیا تھا۔ آپریشن کے بعد اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کسی قسم کی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی:پی سی بی