sarfraz ahmad

قومی ٹیم کی پوزیشن اتنی بری نہیں،11پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں: سرفراز ا حمد

EjazNews

انگلینڈ سے واپسی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کاکہنا تھا بدقسمتی سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں نہ جاسکے لیکن ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں، 11پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں۔جو ٹیم بنی تھی میری مشاورت سے بنی، ٹیم مینجمنٹ کوشش کرتی ہےکہ بیسٹ الیون ہی میدان میں اتارے۔
اپنی پرفارمنس کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹیم کو سوچا تھا، حارث سہیل اچھی فارم میں ہیں اس وجہ سے میں نیچے کھیل رہا تھا۔ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حسنین کو موقع نہ دینے پر کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فام میں تھے جس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا۔کپتان نے ٹورنامنٹ کے ناکام میچز پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے، بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو داد بھی دی اور کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اور آخری چار میچز میں ٹیم نے زبردست کم بیک کیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کپتانی چھوڑرہے ہیں تو ان کا کہنا تھا میں کپتانی نہیں چھوڑوں گا، مجھے پی سی بی نے کپتان بنایا تھا وہ ہٹائیں یا برقرار رکھیں اُن کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست کو سجے گا:وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی