kalaji ka qurma

کلیجی کا قورمہ

EjazNews

کلیجی کا قورمہ بھی گوشت کے قورمے کی طرح کا ہوتا ہے۔ تو سب سے پہلے بکرے کی ایک کلیجی لیجئے، آدھا پائو گھی، پیاز آدھا پائو، لہسن سولہ جوئے، دہی آدھ پائو،زیرہ ایک چٹکی ، دار چینی ذرا ٹکڑا، ادرک آدھی چھٹانک، کالی مرچیں دس دانے، لونگیں چار، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، چار ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ ۔
تو اب اس کو پکانا شروع کرتے ہیں۔ کلیجی کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ پھرنمک اور لہسن پانی میں ڈا ل کر کلیجی ابال لیں اور اتار کر رکھ لیں۔ دیگچی میں گھی کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ پیاز کے باریک لچھے اور 8لہسن کے جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ ٹماٹر ڈالیں، ٹماٹروں کا پانی خشک ہو جائے تو زیرہ ، ادرک، کالی مرچ، لونگیں، دار چینی، لال مرچ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے اور مسالے کی بو مر جائے تو خوب بھونیں۔حتیٰ کہ مسالا گھی چھوڑ دے۔ اب کلیجی کے ٹکڑے ڈال کر بھونیں۔ پھر ایک پیالی پانی ڈال دیں، پانی خشک ہو جائے اور کلیجی گل جائے تو تھوڑا بھون کر ہرا دھنیا اور ہر ی رچ کاٹ کر دم پر لگا دیں۔ کھٹاس پسند ہو تو پانی کی جگہ املی کا پانی آدھی پیالی اور آدھی پیالی پانی ڈال کر گلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پوٹیٹو روسٹی ودھ چکن