DR-Firdos-Ashiq-Awan

حقیقت فارنزک آڈٹ کے بعد سامنے آئے گی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

EjazNews

مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھتیجی نے اپنے چچا کو بلڈوز کرکے قوم کے اعصاب کے ساتھ کھیلا اور بھتیجی نے ملک کے باشعور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔نوازشریف جیل میں اور باقیات مریم صفدر کی شکل میں ایک ٹیپ لے کر آئیں لیکن ان کی ٹیپ کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی، مریم کے ٹیپ کے دعوے کی حقیقت فارنزک آڈٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دباؤ ڈالنے کیلئے بے بنیاد کہانی گھڑی گئی، انصاف کے اداروں کو اپنے مفاد کیلئے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، یہ نادانی ہی نہیں بلکہ سیاست میں حسد، بغض اور عداوت ہے۔ان کا کہنا تھا اگر کوئی حقیقی ثبوت ہیں تو میڈیا میں جانے کی بجائے عدالت جائیں، یہ ٹیپ عدالت میں لے جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کریں۔
مبینہ ویڈیو آڈیو ٹیپ میں جج کے ساتھ نظر آنے والے ناصر بٹ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ مشہور زمانہ قاتل، مفرور اور غنڈہ گینگ کا سرغنہ ہے، وہ 5 قتل کے بعد 302 کے مقدمہ میں فرار ہوا تھا، مفرور قاتل، مافیا اور منشیات فروشوں کا نیٹ ورک تھا جس نے سیاست کو ڈھال بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سال ناصر بٹ لندن میں مفرور رہا اور ظلِ سبحانی کے گارڈ کے فرائض انجام دیتا رہا، راج کماری نے ظلِ سبحانی کے باڈی گارڈ کے کردار کو بے نقاب کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے لیے 2 کیسز اور 32 ایف آئی آرز درج کی گئیں لیکن عمران خان نہ ملک چھوڑ کرگئے نہ ہی عدالتوں پر حملے کرائے، عمران خان نے باہر پیسا کمایا اور ملک میں لاکر عدالت میں تمام ثبوت دئیے جس کے بعد انہیں عدالت سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:  جے یو آئی(ف) میں ایک آدھ کو چھوڑ کر سب پر امن لوگ ہیں:وزیر داخلہ