seikh kalaji

کلیجی سیخ پر بھنی ہوئی

EjazNews

کچھ لوگو ں کو کلیجی سیخ پر تکے کی طرح بھنی ہوئی اچھی لگتی ہے اور کچھ اس کا سالن بناتے ہیں یہ آ پ کی اپنی پسند پر منحصر ہوتا ہے۔ میں آپ کو آج کلیجی، سیخ پر بھنی ہوئی تیار کرنی بتا رہی ہوں۔ تو جناب سب سے پہلے آپ کو بکرے کی کلیجی چاہیے۔ ادرک آدھا چھٹانک، گرم مسالا پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، لہسن بارہ جوئے، سوکھا دنیا ایک چمچہ، زیرہ ایک چٹکی، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ استعمال کرنی ہے۔
اب بناتے ہیں تو سب سے پہلے کلیجی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، دیگچی میں پانی ڈالیں، اس میں لہسن چھیل کر ڈالیں اور کلیجی کے ٹکڑے ڈال کر اتنا ابالیں کہ کلیجی کا خون خشک ہو جائے۔ لال مرچ، ادرک ، لہسن ، دھنیا اور زیرہ سل پر باریک پیس لیںاب یہ مسالا اور نمک کلیجی کے ہر ٹکڑے پر مل دیں۔ کوئلے دھکائیں اور سیخ پر کلیجی کے ٹکڑے لگا کر سینک لیں۔ ( آنچ تیز ہوئی تو جل جائیں گے)۔ایک ڈش میں ڈالیں، آلو ابلے ہوئے ، گوبھی کے پھولے ابلے ہوئے اور گاجر کے قتلے ابلے ہوئے ارد گرد رکھ کر پیش کریں۔ کلیجی کے اوپر ہرا دھنیا، ہری مرچ رکھیں اور ایک چمچہ دہی بھی ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن یوگرٹ بروسٹ