pakistan cricket

بنگلہ دیش سے جیت تو گئے، پر سیمی فائنل تک رسائی نہ ہو سکی

EjazNews

پاکستان نے اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت لیا ہے یہ میچ پاکستان جیت کر پاکستان اپنی پوزیشن پر تو قائم رہا لیکن سیمی فائنل میں رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا۔ بعض اوقات میچوں میں کی گئی غلطیوں کا افسوس ہوتا ہے اور آج ایسا ہی افسوس ہماری ٹیم کو بھی ہو رہا ہوگا۔ کاش ہم اپنا پہلا میچ اتنی بری طرح نہ ہارے ہوتے تو آج صورتحال کچھ مختلف ہوتی ۔ پھر اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی ایک بھی خامی کھل کر سامنے کی ٹیم کا صبح مقابلہ بھارت جیسی منجھی ہوئی ٹیم سے ہے اور ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کپتان صاحب کی نیند پوری نہیں ہو رہی۔ شعیب ملک اسی رات کو شیشہ پیتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جو کھیل کو سیریس نہ لینے والے ہوتے ہیں۔ ٹیم کی اگر اور آل کارکردگی دیکھی جائے تو اپنے نئے کھلاڑیوں کو ساتھ پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا تو اس سے بھی اچھی پوزیشن آج پاکستانی ٹیم کی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:  آخر سچ سامنے آہی گیا، پاکستان کا ایف 16تباہ نہیں کیا :سشما سوراج

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94رنز سے شکست دے دی ہے