sarfraz ahmad-1

اگر مگر شگرسب ختم،اب معجزے کیلئے دعائیں کیجئے

EjazNews

جی ہاں پاکستانیوں اب معجزے کیلئے دعائیں کریں کیونکہ ٹیم کپتان کہتے ہیں ہماری ہفتے کی ٹکٹس بک ہیں اگر کوئی معجزہ ہو گیا تو ٹکٹس آگے بڑھ جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ٹیم کپتان سرفراز احمد نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش سے ہونے والے میچ کے بعد ان کی واپسی کی فلائٹ اگلے روز کے لیے بک ہے۔ آسٹریلیا سے میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا اس میں شکست سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے دوسری ٹیموں کے مقابلے میں ہمارا ٹا پ آرڈر ناکام رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بڑا سکور بنانا ہے ۔ اب یہ تو میچ کی صورتحال ہی واضح کرے گی کہ کیا ہوتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا افتتاح ہی مایوسیوں سے بھرپور تھا پہلے میچ میں تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کوئی بھی میچ بڑے مارجن سے نہ جیت سکی ۔دوسرا جب قسمت ہی ساتھ نہ دے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ 2019ء کے ورلڈ کے میچز میں اتنی بری طرح سے کوئی میچ نہیں ہارا جس طرح سے وہ انگلینڈ سے ہارا ہے۔ انڈین ٹیم بھی انگلینڈ سے ہاری ۔

یہ بھی پڑھیں:  پرائمری کے ساتھ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی کلاسیں 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گی:وزیر تعلیم