kalaji

کلیجی کا سالن

EjazNews

کلیجی کا سالن بنانے کیلئے آپ کو بکرے کی ایک بڑی کلیجی ، ایک کپ تیل، پیاز آدھ پائو، دہی ایک پائو، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن 16جوئے، نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ، ہری مرچیں چار، ٹماٹر چار، ہرادھنیا، ہرا پودینہ۔چاہئے
تو اب اس کو پکانا شروع کر تے ہیں۔کلیجی کو اچھی طرح دھو کر اس کی بوٹیاں کاٹ لیں۔ پھر پسی ہوئی ادرک، لہسن ، نمک اور لال مرچ لگا کر دس منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں۔ دیگچی میں گھی کو ا چھی طرح سے گرم کر لیں۔ پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کے چار جوئے کتر کر تل لیں حتیٰ کہ یہ برون ہو جائیں۔ اس میں ٹماٹر ڈا ل دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹماٹر گل کر پیاز میں حل ہو جائیں تو کلیجی کی مسالا لگی بوٹیاں ڈال دیں۔ دہی بھی ساتھ ہی ڈال دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں۔ آہستہ آہستہ پکنے دیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں۔ پھر ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ ڈال کر دم پر لگا دیں۔ شوربا رکھنا ہو تو آدھی پیالی پانی ڈال کر ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں اور دس منٹ کے لیے دم پرلگا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن حلیم