imf approvel

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی

EjazNews

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا تھا جس کی باقاعدہ منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔اس اجلاس کے بعد ترجمان آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے تین سالہ معاشی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ مطابق پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے پیکج کا مقصد ملک کی معاشی صورت حال اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
یاد رہے تحریک انصاف کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا ،ان مذاکرات میں کئی بار اتار چڑھائو آیا حتیٰ کہ وزیراعظم خود آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر سے ملاقات کرتے رہے اور بعدازاں وزارت خزانہ کی نئی ٹیم نے آئی ایم سے مذاکرات کو حتمی شکل دی۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ اور کیویز کے درمیان مقابلہ پاکستان کیلئے اتنی اہمیت کا حامل کیوں ہے ؟