newzeland

نیوزی لینڈ کی ہار کا افسوس پاکستانیوں کو بھی ہے

EjazNews

نیوزی لینڈاور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ان دو ملکوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بڑی انہماکی کے ساتھ دیکھا گیا اور نیوزی لینڈ کی جیت میں خوشیاں منانے کی تیاریاں بھی کی گئیں۔ لیکن کیویز کو نہ جانے آج کیا ہو گیا تھا پہلے 50رنز سے پہلے ہی دو کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے۔ ان کی مایوس کن کارکردگی جہاں انگلینڈ کو بہت فائدہ دے گئی وہیں ان کے اپنے لیے بھی لمحہ فکریہ بن گئی۔ اس ہار کا افسوس پاکستانیوں کو بھی ہے ۔ کیونکہ اس اگر کیویز آج جیت جاتے تو پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے میں آسانی ہونی تھی بہر کیف اب پاکستان کے لیے بنگلہ دیش سے جیتنے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہے ہی نہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 305رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل8، ہینری نکولزصفر، کین ویلیمسن 27، راس ٹیلر28، ٹام لاتھم46، جمی نیشم19، کولن گرینڈہوم3، مچل سینٹنر3، ٹم ساؤتھ7، میٹ ہنری7، ٹرینٹ بولٹ4 سکور بنا کردھڑم ڈھیر ہو گئی۔اور اس پورے ٹورنامنٹ میں کیویز نے اس سے بری کارکردگی نہیں دکھائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آزادی مارچ کا مقصد یہ نہیں کہ حکومت فیل ہو رہی ہے ان کوخوف ہے حکومت کامیاب ہو رہی ہے:وزیراعظم عمران خان