dr shabaz gill

گاڑیوں پر فی سیٹ یا ٹوکن ٹیکسز نہیں بڑھائے گئے: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے اور فی سیٹ کے حساب سے ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہو گی۔
ایسی تمام افواہوں کی انہوں نے تردید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسز اتنے ہی ہیں جتنے پچھلے سال تھے ،ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی فی سیٹ کے حساب سے کسی اضافہ کی بات ہوئی ہے۔ عوام میں یہ پراپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے اور یہ من گھڑت باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے:وزیراعظم