پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا 41واں میچ جہاں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے لیے بڑی اہمیت کاحامل ہے وہاں اس کی اہمیت پاکستان کے لیے بہت زیادہ ہے ۔ کیونکہ آج انگلینڈ کے ہارنے سے پاکستان کی پوزیشن مضوط ہوتی ہے۔اس چیز کا پوری طرح ادراک انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیتے کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے 60، جونی بیئراسٹو نے شاندار سنچری سکوری کی اور 106 سکور بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی ۔ جو روٹ24، جوز بٹلر11، اوئن مورگن42،جونی بیئراسٹو11، کرس ووکس4، لیام پلنکٹ12، عادل رشید15، جوفرا آرچر1 سکور بنا پائے۔ یوں 8وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ نے 305رنز بنائے ۔
