پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایل او سی سے چند میٹر کے فاصلے پر چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5جون شہید جبکہ ایک زخمی ہو ا ہے۔ دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔ ان میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم، اور نائیک شیرزمان ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔
ترجمان پاک فون کا کہناتھا کہ بھارت بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔
