shrimp-rice

جھینگوں والی بریانی

EjazNews

آپ نے چکن بریانی، مٹن بریانی ، بیف بریانی اور بہت سی بریانیاں کھائیں ہوں گی لیکن آج میں آپ کو ان سب سے ہٹ کر جھینگابریانی بنانا سکھاتی ہوں۔ جھینگا بریانی بنانے کیلئے آپ کو آدھا کلوجھینگےچاہیے ان جھینگوں کو دھو کر اچھی طرح سے صاف کر لیں۔آدھا کلو چاول، ایک پائو تیل ، لہسن،ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،تین عدد ٹماٹرکاٹ لیں،پسا ہوا گرم مسالاایک چائے کا چمچ،سُرخ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دہی ایک کپ،کوکونٹ ملک آدھا کپ،ایک پائو پیاز ،چھ عدد آلو بخاراکے دانے،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،پسا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی ہری مرچیںدس عدد ،ایک کھانے کا چمچ کیوڑاپانی میں گھول لیں،نمک حسب ذائقہ ۔
اب اس کو بنانا شروع کرتے ہیں ۔چاولوں کو ابال لیں اور پیاز کو فرائی کر لیں۔اس کے بعد ایک پین میں تیل اچھی طرح سے گرم کر لیں ، اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر، گرم مسالا ، نمک،سُرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور آدھا کپ پانی ڈال کر فرائی کرلیں۔ پھر دہی، کوکونٹ ملک اور جھینگے شامل کرکے دس منٹ تک پکنے دیں۔ آخر میں فرائی پیاز، آلو بخارا اور لیموں کا رس شامل کر دیں۔اب ایک پتیلے میں پہلے چاولوں کی تہہ بچھائیں، پھرجھینگے بمع مسالا ڈال دیں۔اس کے بعد ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔آخر میں کیوڑاچھڑک کر دم دے دیں۔لیجئے تیار ہے آپ کی جھینگوں والی بریانی۔

یہ بھی پڑھیں:  باجرے کی میٹھی روٹی