lahore air port

لاہور ائیر پورٹ میں ٹارگٹ کلنگ، عمر ہ کی ادائیگی کر کے واپس آنے والے 2افراد جاں بحق

EjazNews

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ائیر پورٹ زین اور نفیس نامی دو اشخاص پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی ۔ جس سے یہ دونوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا اور یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع پر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں اورگاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔
اب ان دو اشخاص کی اموات کا افسوس اپنی جگہ لیکن آج کے اس واقعہ نے ہماری ائیر پورٹ سکیورٹی پر بہت سے سوالیہ نشانات چھوڑ دئیے ہیں۔ ائیر پورٹ سکیورٹی کے مطابق یہ واقعہ ائیر پورٹ کی پارکنگ میں ہوا ہے۔ واقعہ ائیر پورٹ میں ہوا ہے جہاں پر بھی ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:  جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا:چیف الیکشن کمیشن