wi vs sl

ویسٹ انڈیز بھرپور کوشش کے باوجود ہار گیا

EjazNews

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والا 39واں میچ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ میچ میں دلچسپی ضرور تھی لیکن اس کا نتیجہ 30اوورز گزرنے کے بعد دکھائی دے رہا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹم کے بائولرز سری لنکن ٹیم کو مشکل وقت سے دوچار نہیں کرسکے اور سری لنکا ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ سری لنکن ٹیم نے 338 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل35، ایمبریس5، شائی ہوپ5، شمرون ہیٹمیئر29، نیکولس پورن118، جیسن ہولڈر26، سکور بنا پائے ۔لیکن پورن کے آوٹ ہونے کے بعد ویسٹ۔انڈیز کچھ نہ کر سکی اور میچ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ دہشت گردی: بہادر پاکستانی میاں نعیم رشید کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان