downla j trump-1

سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون نے شہرت تو دی دے لیکن نوکری چلی گئی

EjazNews

مائیکل ڈی آدر سیاسی کارٹون بناتے ہیں ۔ انہوں نے بہت سے موضوعات پر کارٹون بنائے ہوئے ہیں۔ لیکن گزشتہ روز بنایا جانے والا ان کا کارٹون ان کو کافی مہنگا پڑا کیونکہ یہ کارٹون سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ کارٹون ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے جس میں میکسیکو اور امریکہ کے بارڈر پر ہلاک ہونے والے والد اور اس کی بیٹی کی لاش پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی گالف گاڑی کے ذریعے پہنچ کر لاشوں کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کارٹون کا کیپشن بھی لکھا گیا ہے تھا کہ ’’اگر آپ برا نہ منائیں تو میں آپ کی لاشوں پر گولف کھیل لوں‘‘۔
کینیڈین کارٹونسٹ کا کارٹون تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا لیکن اس کے بعد وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کینیڈین پبلیشنگ کمپنی نے اس کارٹون بنانے پر ان کی ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے ٹویٹر پر دی ہے۔
یاد رہے میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر باپ اور بیٹی کی لاش نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کے بعداب فرانس بھی اسپیس فورس بنائے گا

مصور کی جانب سے جاری کیا گیا ٹویٹ

But in the past 2 weeks I drew 3 Trump cartoons. 2 went viral and the third went supernova and a day later I was let go. And not only let go, the cartoons they already had in the can were not used. Overnight it was like I never worked for the paper. Make your own conclusions.