baji film poster

میرا کی فلم ’’باجی ‘‘عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

EjazNews

نئی پاکستانی فلم باجی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 28جون کو ریلیز کی گئی۔ورلڈ کپ کی گہماگہمی کے باوجود یہ فلم عوا م کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور سینما گھرو ں میں اس کی کمائی بھی بہتر رہی۔ ناقدین اس فلم کے بارے میں پہلے سے خیال کر رہے تھے کہ یہ اچھی فلم ہو گی۔ میرا، عثمان خالد بٹ ،محسن عباس ،نیئر اعجاز اور آمنہ الیاس اس فلم کے مرکزی کردارہیں۔ عموماً بڑے بجٹ کی پاکستانی فلمیں عیدین پر ہی ریلیز کی جاتی ہیں لیکن یہ فلم ایک ایسے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جب پاکستان میں ورلڈ کپ کا جنون عروج پر ہے۔ لیکن اس کے باوجود ناظرین کی توجہ حاصل کرنا ہی اس فلم کی کامیابی ہے۔28جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔اس فلم میں آئٹم سانگ مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا مرکر بھی میں چین نہیں پاﺅں گا