tax emancity

ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 30جون 2019ہے

EjazNews

14مئی 2019ء کو ایمنسٹی سکیم کی منظور ی دی گئی اور 30جون اس کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ حکومت نے ان تمام پاکستانیوں سے جنہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے انہیں کہا کہ وہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اثاثہ جات کو قانونی بنالیں ۔ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے اثاثے قانونی کر لیے تو کوئی ادارہ ان کو تنگ نہیں کرےگا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں ، ٹی وی کے پروگرامز میں اس بات کا ذکر کیا کہ عوام اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثوں کو ظاہر کر دیں۔
اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگاکہ حکومت کو ٹیکس کی صورت میں پیسہ ملے گا اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ تھوڑا سا ٹیکس ادا کرکے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثے کو ظاہر کردیں گے اور سکون سے زندگی گزاریں گے۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ ماضی کی طرح یہ ٹیکس جو آپ سے لیا جارہا ہے وہ کہیں گم نہیں ہو جائے گا یہ ٹیکس عوام سے لے کر عوام پر ہی خرچ ہوگا اور سب کو نظر بھی آئے گا۔
آج اس ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آخری دن ہے ۔ اخبارات میں بینکوں کے اشتہارات بھی ہیں کہ ان کی برانچیں آج کھلی ہیں عوام اگر اپنے اثاثو ں کو ظاہر کر نا چاہیے اور تو وہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ٹیکس ایمنسی سکیم کے ساتھ ساتھ 40ہزار کے پرائز بانڈ کی وصولی بھی بینک آج کر رہے ہیں۔
ایمنسٹی سکیم کے تحت رقوم اور جائیداد ظاہر کرنے پر صرف 4فیصد ٹیکس ادا کر نا پڑے گا اور اگر کسی شخص کا پیسہ بیرون ملک ہے اور وہ پاکستان نہیں لانا چاہتا تو وہ 6فیصد رقم قومی خزانہ میں جمع کروا کر اپنی زندگی سکون میں لا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتارکر لیا