افغانستان بمقابلہ پاکستان: افغانستان کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں ہے

EjazNews

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں ہے۔ افغانستان اپنے سارے میچ ہاری ہوئی ہے اب وہ یہ میچ ہارے یا جیتے اس کو فرق نہیں پڑتا لیکن پاکستان کی صورتحال بالکل مختلف ہے پاکستان کے لیے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچنے کا فاصلہ مزید کم ہوتا ہے۔ لیک۔ واعم اپ میچ میں افغانستان نے جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا تھا اس کے بعد اس کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی کرنا بھی بڑی بیوقوفی ہو گی۔

سکور بورڈ میں پاکستان اور افغانستان کی صورتحال

سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہئے۔ جبکہ رمیز راجہ کوپاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچتی نظر آ رہی ہے۔

ہم دعا گو ہیں جس طرح وزیراعظم پاکستان نے ٹیم کو کچھ دنوں پہلے مبارکباد دی تھی وہ آج بھی مبارکباد پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی اداروں میں چھٹیاں قبل از وقت ہوں گی یا نہیں فیصلہ اگلے ہفتے تک ملتوی