sri lanka

203سکور پر سری لنکا ڈھیر ہو گئی

EjazNews

سری لنکا اور سائوتھ افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا 35واں میچ کھیلا جارہا ہے ۔ سری لنکا کی سکور بورڈ میں پوزیشن کافی غیر مستحکم ہے اب تک اس نے 6میچ کھیلیں ہیں ،دو میچ سر ی لنکا جیت چکا ہے اور دو ہی ہار گیا ہے۔اور دو میچ اس کے بارش کی نظر ہوئے ہیں یوں سکور بورڈ میں اس کے پوائنٹس بھی 6ہیں۔ جبکہ سائوتھ افریقہ کی پوزیشن تو اس سے بھی کمزور ہے وہ 7میچ کھیل چکی ہے۔ اور پوائنٹ بورڈ میں اس کا سکور 3ہے ۔
سائوتھ افریقہ اور سر ی لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں سائوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ بظاہراً اتنا برا بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ کیونکہ سر ی لنکا کے کرونارتنے صفر، کشال پریرا30، اوشکا فرننڈو30، کشال مینڈس23، انجیلو میتھیوز11، ڈی سلوا24، کشال مینڈس18، تھسارا پریرا21، ایسورو یودانا17، سرنگا لکمل5، لیستھ ملنگا 4رنز بنا کر آئوٹ ہوں یوں سری لنکا کی پوری ٹیم مجموعی طور پر 203رنز بنا سکی ۔

یہ بھی پڑھیں:  4سالہ بچی کو زیادتی بعد قتل کیا گیا