FAwad ch

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی

EjazNews

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری جب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گئے ہیں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے میڈیا کی نظروں میں اجاگر ہو رہے ہیں ۔ چاند کے مسئلے پر مفتی منیب الرحمن کے ساتھ رمضان میں ان کی نوک جھوک چلتی رہی اور اس کے بعد آج ان کا نیا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں۔تمام طبقہ فکر کو اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔ ہمارے75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔
ساتھ میں انہوں نے بلاول بھٹو زردار ی کی تعریف بھی کی جو اکثر و بیشتر ان کی پارٹی پر تنقید کرتے ہیں کہ ان کی پارٹی کے دو وزیروں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہؓ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں:وزیراعظم