afg-pak-ban

افغانستان اور بنگلہ دیش کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کیجئے گا: وسیم اکرم

EjazNews

پاکستان اور ا فغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بارے میں مایہ ناز کرکٹر وسیم اختر کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا پاکستان کی جیت کے چانسز ہیں لیکن افغانستان اور بنگلہ دیش کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان اور بنگلہ دیش سے جیتنا ضروری ہے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں جبکہ بنگلہ دیش ایک خطرناک ٹیم ہے۔ اس لیے دونوں ٹیموں سے پاکستانی ٹیم کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔
انگلینڈ میں موجود وسیم کرنا کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد شائقین کا سما دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ لندن نہیں بلکہ لاہور ہیں اور میں برمنگھم نہیں بلکہ لاہور میں بیٹھا ہوا ہوں۔ انہوںنے شاہین آفریدی کو بھی اچھی کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  دعا کریں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو ،پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی:بلاول بھٹو زرداری