Cheese_Salad

چیز سلاد رول

EjazNews

لیجئے آج چیز رول بناتے ہیں۔ شام کی چائے کے ساتھ یہ رول مزہ دوبالا کر سکتے ہیں۔ تو آپ کو کرنا کیا ہے بس ایک پائو چیز لیں، باریک کٹی ہوئی ایک پائو بند گوبھی ، آدھا پائو مٹر، دو کھانے کے چمچ کالی مرچ ، ایک کپ کٹی ہوئی شملہ مرچ ، حسب ذائقہ بند گوبھی یا پھر بروکلی،ایک عدد پیاز، رول پٹیاں حسب ذائقہ نمک مرچ اور آئل۔
اب اس کو بنانا شروع کرتے ہیں سب سے پہلے ایک بائول میں چیز ،بند گوبھی، مٹر، شملہ مرچ، نمک اور کالی مرچ ڈال کرمِکس کرلیں، اس کے بعد آمیزے کو رول کی پٹیوں میں بھر کر دونوں سرے بند کردیں۔گرم تیل میں ہلکے سُرخ ہونے تک تل لیں۔ان رول کو کسی رومال یا ایسے کاغذ پر ر کھیں جس میں سیاسی کا استعمال نہ ہوا ہو۔کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت انگور