Chicken Donuts

چکن ڈونٹس

EjazNews

اجزاء:ایک کلو آلو ابال لیں،آدھا کلو چکن کا قیمہ،چھ کھانے کے چمچ میدہ ، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ،پانچ عد دسبز مرچیں ،ایک پیاز ،انڈے دو عدد،کارن فلور چار کھانے کے چمچ، سرخ مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ،ادرک اور لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ایک چائے کا چمچ گرم مسالا ،ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پودینے کی آدھی گڈھی ،ڈبل روٹی کا چُورا ،نمک حسب ضرورت اورآئل۔
چلیں اب چکن ڈونٹس کو بنانا شروع کرتے ہیں سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔اب جوآمیزے بن کر سامنے آئے اسے کباب کی طرح گول شکل بنا لیں اور گھر میں موجود کسی چیز کی مدد سےان کے درمیان گول سوراخ کردیں۔اب ان گول کیے ہوئے چکن نگٹس کو پہلے انڈے میں اچھی طرح ڈبویں پھر ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لیپ کریں اور اب آئی باری ان کو فرائی کرنے کی۔ اچھی طرح تیل کو گرم کر لیں اور اس گرم تیل میں فرائی کر لیں۔لیجئے مزیدار ڈونٹس تیار ہیں۔اب اس کو سرو کیسے کرنے یہ آج میں آپ پہ چھوڑتی ہوں کیونکہ یہ چیز ہی ایسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہرے بھرے کباب