پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ شاید نیوزی لینڈ کے لیے تو بہت اہمیت کا حامل نہ لیکن پاکستان کے لیے اس کی اہمیت بہت ہے۔ اس میچ کو جیت کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنے کے راستے کھلتے ہیں۔ پاکستانی بائولرز نے ابتداء میں بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یوں لگ رہا تھا جیسے نیوزی لینڈ کی ٹیم 150سورنز بمشکل بنا پائے گی ۔ لیکن اس ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ یہ س ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل8،کولن منرو12، کین ویلیمسن41، راس ٹیلر3، ٹام لاتھم1، جمی نیشم97، کولن ڈی گرینڈہوم64، مچل سینٹن5سکور بنا کر لوٹے۔یوں مجموعی طور پر نیوزی لینڈ نے 237سکور کیا ۔
جمی نیشم اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے پاکستانی بائولرز کی ابتدائی کارکردگی کو بہت نقصان پہنچایا اور اپنی ٹیم کی ساکھ کو بہتر کر لیا اور یوں یہ دو کھلاڑی 237 سکور لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اب پاکستانی بیٹ مینوں کا امتحان ہے کہ وہ اس ٹارگٹ کو کیسے حاصل کر تے ہیں۔
