lorlai

لورالائی میں دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے

EjazNews

لورالائی میں پولیس کے محکمانہ امتحان کی تیاری جاری تھی کہ تین مسلح دہشت گردوں نے پولیس لائن پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق تینوں مسلح افراد نے پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے مزاحمت پر دو مسلح دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔اس حملے کے بعد جائے وقوعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچے
ڈی پی او لورالائی کے مطابق پولیس لائن اور اطراف کے تمام راستے آمد ورفت کیلئے بندکر دئیے گئے ہیں، واقع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا تاہم اب صورتحال معمول پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہوگی