doller

کیا واقعی ڈالر 180روپے تک جائے گا؟

EjazNews

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 162 روپے 16 پیسے تک جا پہنچی ہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قدر میں اضافہ ہوا۔جبکہ غیر ملکی کرنسی کے ڈیلرزکہہ رہے ہیں یہ طلب اور رسد کا معاملہ ہے۔وہی جو ہم اکثر و بیشتر پاکستان میں چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سنتے ہیں۔ رسد اور طلب میں فرق کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

اب یہ قیمتیں جوں جوں بڑھ رہی ہیں عوام میں اٹھنے والی افواہ توقیت اختیار کرتی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر کی قیمت کو 180روپے تک لے جانے کا کہا ہے اور حکومت اس معاملے میں سو جاﺅ والا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ہماری پوری معیشت پر فرق پڑتا ہے ۔ ہماری معیشت پوری طرح ڈالر کے ساتھ منسلک ہے۔ کاروباری لین دین سے لے کر قرضے بھی بڑھ جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز کی 17اپریل تک شوگر مل اور صاف پانی میں عبوری ضمانت

ڈالر روز کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے ۔27-6-2019کو ڈالر کی قیمت 164ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔