women sleeping

اپنی عمر سے بڑی نظر نہ آنے کیلئے اپنے تکیے کو بدلیں

EjazNews

ویسے تو یہ سب کی خواہش ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت کہ اپنی عمر سے بڑا نظر نہ آیا جائے۔ اس کے لیے حسب توفیق سب اپنے اپنے طریقے آزماتے ہیں۔ لیکن خواتین میں یہ عمومی رجحان ہوتا ہے کہ وہ کہیں اپنی عمر سے زیادہ نظرنہ آنے لگیں ۔یہ معاملہ صرف پاکستان کی خواتین میں نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین میں ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے۔ عموماً خواتین کم عُمر نظر آنے کے لیے مہنگے لوشنز، مختلف کریمز استعمال کرتی ہیں اور آٹھ آٹھ گھنٹے نیند بھی لیتی ہیں۔ لیکن اب پریشانیوں میں مبتلا ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ کیوں کہ ایک تحقیق منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق کم عُمر نظر آنے کے لیے تکیے کے غلاف پر توجّہ دینے کی تاکید کی ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر لورا لنچ کا کہنا ہے کہ ’’تکیے کا کھردرا غلاف، عُمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے، کیوں کہ اس کی رگڑ سے چہرے کی جلد متاثر ہوجاتی ہےاور جھائیاں، جھریاں بھی پڑنے لگتی ہیں۔ اس طرح انسان اپنی عُمر سے کہیں زیادہ بڑا نظر آنے لگتا ہے۔اس لیے بہتر ہے کہ کاٹن کی بجائے ریشمی کپڑے کا غلاف استعمال کیا جائے ۔ کاٹن کا کپڑا جلد کے ساتھ چپکنے اور چہرے کی حرکت کے ساتھ جلد کے ایک طرف کھینچنے کا سبب بنتا ہے، نتیجتاً چہرہ جھائیوں سے بھر جاتا ہے۔ ریشمی غلاف کے تکیے پر نہ صرف نیند پُرسکون آتی ہے،بلکہ یہ چہرے کی شادابی کا باعث بھی بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موسم گرما میں چہرے کی حفاظت اور بڑھ جاتی ہے