nation esambliy

کیا خوب ہے پروڈکش آرڈروالے سپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے

EjazNews

آج کل ملک عزیز میں پروڈکشن آرڈرکی آواز ہر جانب سے سنی جارہی ہے ۔کیا حکومتی ارکان ، کیا اپوزیشن سب اس بہتی گنگا میں نہا رہے۔ علیم خان سے لے کر حمزہ شہباز اور زرداری سے لے کر فریال تالپور تک پروڈکشن آرڈر پر ہیں۔بھلا ہو ان پروڈکشن آرڈر کا جو قوم کے سامنے اپنی آواز بلند کرنے کا موقع سب کو دیتے ہیں بس اس ملک میں دو اشخاص ایسے ہیں جن کو پروڈکشن آرڈر نہیں مل رہے۔ حالانکہ ان پر منی لانڈرنگ، جعلی اکاﺅنٹس، ناجائز اثاثے بنانے جیسا کوئی جرم عائد نہیں ہے۔لیکن اس کے باوجود وہ اس بہتی گنگا میں نہیں نہا رہے اب یہ تو نہلانے والے کہہ رہے ہیں ان کے پیچھے کوئی پارٹی نہیں ہے۔ اکیلے ہیں، لیکن وہ اس ایوان کے رکن تو ہیں نا جس ایوان میں باقی سب کو پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں۔
بحر کیف سندھ اسمبلی کے نیب کی حراست سے پروڈکشن آرڈر پر رہا ہوئے سپیکر نے اپنی ہی اسمبلی کی رکن فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں فریال تالپور سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس تک کراچی میں اپنی رہائش گاہ واقع ڈیفنس میں رہیں گی۔ یہی ان کیلئے سب جیل ہے جہاں پر نیب کی ٹیم ، خواتین اہل کار اور ڈاکٹر بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔انہیں گزشتہ روز عدالت نے ان کا 14روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ اب یہ ریمانڈ کب شروع ہوگا۔ اس کی وضاحت ابھی وضاحت طلب ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی یا سلنڈر دھماکہ ؟

آصف زرداری، شہباز شریف، آغا سراج درانی، فریال تالپور، علیم خان ، حمزہ شہباز شریف کو پروڈکشن آرڈر ملے اور ان سب پر نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں۔