Murad-Saeed

زرداری امریکہ کو کہتا ہے آپ ڈرون حملے کرتےجائیں ہم احتجاج کرینگے اور گھر جاکےسوجائیں گے:وفاقی وزیر مراد سعید

EjazNews

وفاقی وزیر مراد سعید نے بجٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا لیکن ہم عوام کو پچاس لاکھ گھر دے رہے ہیں یہ کہتے ہیں خان آیا تھا خان آیا تھا نہیں خان آیا ہے،سب جانتے ہیں پچھلے پانچ سالوں میں بیرون ملک جیل میں پاکستانیوں کے لئے ہم پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتےنہیں تھکے ،لیکن انہوں نے نہیں سنالیکن جب خان آیااس نے سب سے پہلے ان پاکستانیو ںکے مسئلےپرکام کیا ۔سندھ کے اندر 18 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل رہا جبکہ 88 فیصد لوگ جو پانی پی رہے ہیں وہ ان کے لئے زہر ہے ۔
اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا وزیرستان میں جب ڈرون حملے ہورہے تھے وہاں لوگوں کے مکان کاروبار تباہ ہورہے تھے تب وکی لیکس میں انکشاف ہوا ،زرداری امریکہ کو کہتا ہے آپ ڈرون حملے کرتےجائیں ہم احتجاج کرینگے اور گھر جاکےسوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف نے جنرل ضیاء کا ذکر کیا، مشرف کا ذکر کیا لیکن ایوب خان کا ذکر کرنا بھول گئے۔ یہاں ایوب خان کا پوتا بیٹھا تھا۔ ان کا کہنا تھا این آر او کے لئے امریکہ کے بھی پائوں پڑے گئے ۔
اپنی تقریر میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق صدر باراک اوبامہ کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والے تو این آر او کے لئے امریکہ کے بھی پائوں پڑگئے۔ بے نظیر بھٹو نے امریکی حکام سے کہا کرپشن کے چارجز سے نجات دلائیں اور ہمیں دوبارہ وزیراعظم بنا دیں۔ زرداری نے حسین حقانی سمیت سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں جو آج بھی پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے امریکی سفیر سے کہا آپ ڈرون گراتے جائیں ہم تشویش کر کے سوجائیں گے۔ نواز شریف بیمار ہوتے ہیں تو سرکاری خزانے سے تین لاکھ ستائیس ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ شہباز شریف نے 34 ملین وی وی آئی پی فلائٹ کی مد میں پاکستانی خزانے سے خرچ کیا ۔ وفاق سے وزیراعظم کا جہاز بھی استعمال کیا ان کے بچے بھی قومی خزانے سے پیسہ استعمال کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کے الیکٹرک شہریوں کے ساتھ جیسا سلوک کر رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے کسی انگریز کی فرم ہے