chicken-sandwich-pizza

پیزا سینڈوچ

EjazNews

اگر آپ بازار کا پیزا بچوں کو نہیں کھلانا چاہتی تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈبل روٹی کے سلائس سے پیزا بنا کر بچوں کو کیسے خوش کر سکتی ہیں۔ یہ گھر میں آپ اپنی نگرانی میں تیار کر سکتی ہیں اور اس میں یہ بھی خطرہ نہیں رہے گا کہ کوئی خراب چیز یا پھر گھٹیا چیز استعمال ہوئی ہے۔ تو آپ کو اس کے لیے سب سے پہلے درکار ہوں گے، آٹھ عدد بریڈ سلائس ،چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کیا ہوا بون لیس چکن آدھا کلو، پیاز ، شملہ مرچ اور ٹماٹر ایک ایک عددباریک کاٹ لیں،مکھن چار اونس،نمک حسب منشاء،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،کٹے ہوئے زیتون چار سے چھے عدداوریگانوپاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کدو کش کی ہوئی چیز ایک کپ ،کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ اورآدھا کپ پیزا ساس ۔
ترکیب:سب سے پہلے آپ چکن کی بوٹیوں کو ابال لیں،سلائسز پر مکھن لگا کررکھ دیں۔پھر ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ان اجزاء کو اس طرح سے مکس کر لیں کہ یہ پیسٹ آپ نے ڈبل روٹی پر فل کر نا ہے۔ اب ڈبل روٹی کے ایک سلائس کو ٹوسٹر پر رکھیں اور درمیان میں فلنگ بھر کر دوسرا سلائس رکھ دیں۔پھر اسے پانچ منٹ کے لیے ٹوسٹ کر لیں۔لیجئے آپ کا پیزا سینڈوچ تیار ہے۔باقی سلائسز بھی اسی طرح تیار کرلیں۔اب اس کے لیے میں آپ کو مشورہ دیتی ہوں کہ کیچپ ہی استعمال کیجئے گا۔ کیچپ میں آپ کی پسند ہے کہ آپ مرچیں تیز کھاتے ہیں یا پھر لال چٹنی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنیر جلفریزی