استنبول میں ہونے والے بلدیاتی الیکشنوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں اپوزیشن نے دوسری مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ شب اکرام امام اولو نے بھاری اکثریت سے جیت کر استنبول حاصل کر لیا ہے۔ پہلی مرتبہ جب الیکشن ہوئے تو حکومت کی جانب سے اس پر شک و شبہات کا اظہار کیا گیا اور الیکشن دوبارہ کروانے کا مطالبہ کیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل بنیادوں پر الیکشن دوبارہ کروانے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد اپوزیشن جماعت اتحاد امت کے امیدوار اکرم امام اولو 54فیصد ووٹ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ حکومتی امیدوار بن علی یلدرم 45فیصد ووٹ لے سکے۔ یوں دوبارہ رائے دہندگان نے اسی جماعت کو چن لیا جس کو پہلے چنا گیا تھا۔
