پیرس میں منعقد ہونے والے ایئر شو میں جے ایف تھنڈر طیارے کی دھوم ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔ ہمارے ہمسائیوں کو بھی اس سے بہت سےمسائل تھے جن کے میڈیا نے اس میں طرح طرح کی خامیاں نکالنے کی کوشش کیں یہ سیدھا نہیں اڑسکتا ، یہ الٹا نہیں اڑ سکتا وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن ائیر شو میں جے ایف تھنڈر طیارے پورے طرح چھائے رہے۔ان طیاروں کے پائلٹوں نے کمال مہارت سے ان کو اڑایا ۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ان طیاروں کو ہر طرح سے کنٹرول سے اڑا یا جاسکتا ہے۔ دوران نمائش پائلٹ نے اس کو الٹا، سیدھا ہر اس طرح سے چلا کر دکھایا جیسے کسی بھی جدید ترین طیارے کے استعمال کے بارے میں کہا جاسکتا ہے۔
پیرس ائیر شو اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر کی دھوم رہی شائقین کی ایک بڑی تعداد نے جے ایف17تھنڈر کا سٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔شائقین کو طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
