pakistan team

پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو 308رنز کا ہدف دے دیا

EjazNews

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم بہترین پرفارمامنس میں نظر آئی۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تو فخر فزمان 44سکور بنا کر پویلین کی راہ لے گئے ان کے بعد امام الحق نے بھی 44سکور بنائے۔ بابر اعظم نے 80گیندوں پر 69 سکور کیے اور ان کی ہاف سنچری بھی مکمل ہوئی۔ محمد حفیظ 20سکور بنا کر واپسی کی راہ لے گئے۔ ہارس سہیل 89سکور بنا کر سب سے نمایاں رہے جبکہ عماد وسیم 23 اور وہاب ریاض4 اور سرفراز احمد2سکور بنا پائےیوں۔ جبکہ شاہداب خان نے بھی ایک سکور بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔ 7وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی ٹیم ٹیم کا مجموعی سکور 308رہا
پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو کر لیا ہے۔ لیکن اب اس رائونڈ سے آگے جانے کے اپنے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں