امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2روزہ دورہ مکمل کر کے قطر چلے گئے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز نور خان ائیر بیس سے پاکستان پہنچے تھے ،جہاں پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ ان کیلئے جے ایف 17تھنڈر کا فلائی پاسٹ کا مظاہرہ ہوا اور 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔وزیراعظم معزز مہمان کے ساتھ خود ڈرائیور کر کے وزیراعظم ہائوس پہنچے۔ امیر قطر اپنے اہم وزراء اور سینئر کے حکام کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان اور قطر کے درمیان تین ایم اویوز پر سائن ہوئے ہیں ۔ پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ کاروباری اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان اور قطر کے سرمایہ کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے سرمایہ کاری سے متعلق معلومات ایک دوسرے کو فراہم کر یں گے۔

ایوان صدر میں منعقد کی گئی پروقار تقریب میں دیا گیاامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ، اسمبلی ارکان اور اعلیٰ فوجی و سول قیادت نے اس میں شرکت۔





