سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کی صحت کا معاملہ 22کروڑ عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔ان کے دل کا عارضہ 20سال پرانا ہے۔ ان کی وزارت عظمی میں ان کا بائی پاس ہو چکا ہے۔ ان کی بڑی شریان 95 فیصد بند ہے اوران کی کڈنی سٹیج تھری پر ہے۔ان کو جیل میں تیسرا اٹیک آیا ہے جس سے ہمیں لا علم رکھا گیا ہے۔بعد میں معالج نے ہمیں بتایا کہ انہیں اٹیک ہوا ہے۔ میاں صاحب کے علاج میں 6ہفتے۔6 مہینے۔ سال اور برسوں لگ سکتے ہیں۔ وہ دوائیں اور سپرے استعمال کرتے ہیں۔ ان کو انجائنا کی وجہ سے ایک دفعہ چیخ کر کہنا پڑا مجھے کھلی فضا میں سانس لینا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہنالائق اعظم نہتی لڑکی سے ڈرتا ہے جب ملاقات ہوتی ہے تو ہماری باتیں سننے کیلئے ایک شخص کھڑا کیا جاتا ہے۔ ملاقاتیوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا میثاق معیشت کی بات اس شلص سے کرنی جس نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے میرے خیال میں بے فائدہ ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا نالائق اعظم نے سٹاک اسٹیج کا پٹھا بٹھا دیا ہے۔ ڈالر کی قیمت آسمان پر ہے۔مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اس حکومت کیخلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔