fawad ch

کیا فواد چوہدری ذہنی طور پر آج بھی وزیر اطلاعات ہیں؟

EjazNews

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات کا عہدہ واپس لینے کے بعد ان کی جگہ معاون خصوصی اطلاعات رکھ لی گئی ہیں لیکن وہ جب بھی کسی ٹاک شو میں شرکت کرتے ہیں تو وہ ذہنی طور پر وزیر سائنس ہونے کی بجائے وزیراطلاعات زیادہ نظر آنے لگتے ہیں۔ ایسا ہی گزشتہ دنوں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاہم نے وعدہ کیا تھا ہم احتساب کریں گے، الحمد اللہ تمام وہ جن کا احتساب کرنا تھا ہم نے کامیابی سے کیا۔حامد میر کو دیا گیا ایک مکمل انٹرویو ہے۔
اب ان کے الفاظ کا نیب نے نوٹس لے لیا ۔ احتساب کے ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بیان حقائق کے منافی ہے جس سے نہ صرف نیب کا تشخص مجروح ہوا بلکہ فرائض اور محنت سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کے کام کی بھی نفی ہوئی ہے۔ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کا یہ بیان تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب اس پروگرام کی مصدقہ نقل پاکستان الیکٹرانک میڈیا سے حاصل کر کے وزیر کیخلاف قانونی کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گا۔
اس سے پہلے بھی انہوں نے علیم خان کے حق میں بیان دیا تھا جس کااس سے پہلے بھی نیب نوٹس لے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیاپوری کوشش کے باوجود انڈیا سے ہار گیا

ایسی باتیں عموماً وزیر سائنس کے کرنی کی نہیں ہوتی ایسی باتیں وزیر اطلاعات کرتے ہیں۔ اپنی پارٹی اور لیڈر کے دفاع کے لیے۔