آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

آسٹریلیانے381رنز کا ہدف بنگلہ دیش کو دے دیا

EjazNews

نوٹنگم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور ایسا فیصلہ کیا کہ چوکوں چھکوں کی برسات کر کے بنگلہ دیش کے بائولرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے ہوئے ڈیوڈ وارنرنے شاندار 166رنز کی اننگز کھیلی۔ ایرون فنج نے 53، عثمان خواجہ بھی آج کے میچ میں ورلڈ کپ 2019کے پرانے ریکارڈ توڑ کر 89سکور کی اننگز کھیلی، گلین میکسویل32، مارکس اسٹوئنس17، اسٹیون اسمتھ1،یلکس کیری11سکور کی اننگز کھیلے۔ یوں پانچ وکٹوں کے نقصان سے آسٹریلیا 381 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو ایک بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  میں کس طرح عید مبارک لکھوں جبکہ میری شہ رگ پر بندوق تنی ہے