mix Frout salad

سبزیوں اور پھلوں کی مکس سلاد

EjazNews

اجزاء: ایک عدد شملہ مرچ حسب منشاء باریک کر لیں،ایک عدد کھیراباریک کاٹ لیں، ایک کپ مٹر اُبال لیں (مٹر اگر آپ کو پسند نہ ہوں تو آپ اس کو سلاد میں سے مس بھی کر سکتی ہیں )،ابلے ہوئے چار انڈے اور ہر انڈے کے 4سے 8پیس کرلیں۔ ایک کپ پائن ایپل ، آدھا کپ آڑو،بند گوبھی کوباریک کاٹ لیں یہ کتنی آپ سلاد میں استعمال کرنا چاہتی ہیں یہ آپ کی اپنی مرضی پر ہے ہمارے مطابق بندگوبھی کے پھول کا ایک چوتھائی حصہ بہت ہوتا ہے، ایک عدد سیب باریک کاٹ لیں، کالی مرچ اور چینی آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، سلاد کے پتے حسب ضرورت اور مایونیز ایک کپ۔ایک بات اور ذہن میں رہے اس میں اتنے کیلوریز ہوتے ہیں جتنے آپ کو کھانے سے ملتے ہیں۔
ترکیب: ایک پیالے میں مایونیز کےسوا تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھرمایونیز شامل کر کے ایک بار پھر مکس کرکے سلاد کے پتوں سے سجا کرٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فالسے کا اچار