imrna-khan-khothki

کیا ریجنل الیکشن کمیشن وزیراعظم کو نوٹس جاری کر سکتا ہے؟

EjazNews

وزیراعظم عمران گزشتہ روز مرحوم وفاقی وزیر علی محمد مہر کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گھوٹکی گئے۔ جہاں ان کے ساتھ فہمیدہ مرزا، محمد میاں سومروکے علاوہ گورنر عمران اسماعیل بھی تھے۔
مرحوم وفاقی وزیر علی محمد مہر کی وفات کے بعد ان کے حلقہ این اے 205میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔وزیراعظم کے علی محمد مہر کے حلقہ میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے آنے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن کو شکایت کی کہ میڈیا پر وزیراعظم کے دورئہ سے متعلق خبریں چلیں جو کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 17کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے بعد ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد مانیٹرنگ آفیسر نے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد کوئی پارلیمانی رہنما مذکورہ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے 7روز کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔اگر وزیراعظم ان 7روز میں وضاحت نہیں دیتے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پوری قوم دو نفل ادا کرے کہ ملک کی صورتحال اتنی خراب نہیں ہے:وزیراعظم