سابق صدر آصف علی زرداری کے سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ میڈیا ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29جون تک جاری رہنا ہے۔نیب کی حراست میں موجود سابق صدرکو اسمبلی میں اظہار خیال کے لیے پروڈکشن آرڈر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ان تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کے لیے درخواست ہر دستخط کیے تھے۔
قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں بھی آصف زرداری۔ سعد رفیق اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کیا گیا تھا۔
خواجہ سعد رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔