ہانک کانگ میں نئی تاریخ رقم

ہانک کانگ میں انسانیت کی نئی تاریخ رقم

EjazNews

ہانگ کانگ کے 20لاکھ مظاہرین نے نئی تاریخ رقم کر دی ۔ گزشتہ کئی دنوں اری اس احتجاج میں 20لاکھ مظاہرین ہیں۔ تاہم یہ مظاہرین ایک قوم ہیں نہ کہ ایک بھیڑ چال۔ سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب مظاہرین کو پتہ چلا کہ اس راستے سے ایمبولینس نے گزرنا ہے تو بڑے منظم طریقے سے اس ایمبولینس کو راستہ دیا گیا اور اس کے بعد احتجاج دوبارہ شروع ہوگیا۔
یہ احتجاج پہلے دن سے انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنتا رہا ہے کیونکہ 20لاکھ لوگ احتجاج کر رہے تھے۔12جون 2019ء سے جاری اس احتجاج میں پہلے بھی کسی بری خبر کی شنید نہیں ملی اور اب تو ان احتجاجیوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
میں یہاں پر اپنے یہاں کا کوئی ذکر نہیں کرنا چاہتا بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ احتجاج ایسے بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انسانی ہمت کی داستان جو جسم میں جوش بھر دے