population

2027ءمیں انڈیا کی آبادی چین سے بھی بڑھ جائے گی: اقوام متحدہ

EjazNews

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کی 7ارب 70کروڑ کی آبادی آنے والے 30برسوں میں 9ارب 70کروڑ ہو جائے گی جبکہ اس فہرست میں آٹھ ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی 2050ءمیں دگنی ہو جائے گی اور ان 8ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔دیگر ممالک میں بھارت، نائیجریا، کانگو، ایتھو پیا، تنزانیہ، انڈونیشیا ، مصر اور امریکہ شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کی جاری کر دہ ورلڈ پولیشن 2019ءکی اس رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی میں 2050ءمیں 2ارب انسانوں کا اضافہ ہو جائے گا۔ اس رپورٹ میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی 2027ءمیں چین سے بھی بڑھ جائے گی۔اس وقت چین آبادی کے اعتبارسے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اقوام متحدہ کی جاری کر دہ فہرست میں بڑھتی ہوئی آبادی کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن انسانوں کی بڑھتے ہوئے مسائل بھی اپنی جگہ ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ زمین پر جس طر ح سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی طرح سے وسائل بھی کم ہو رہے ہیں۔ پیسے کی اس دنیا میں اربوں انسانوں کی دولت ایک جگہ اور چند سو لوگوں کی دولت کو الگ کر لیا جائے تو یہ چند سو لوگ زیادہ امیر ہوں گے اور وسائل کے استعمال میں بھی بے دریغ دولت کا استعمال کرتے ہوں گے لیکن دوسری جانب جن ممالک کی آبادی میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر شرح تعلیم، صحت کی سہولتیں بد ترین صورتحال سے دو چار ہے۔ دنیا کو اس جانب بھی توجہ دینی ہوگی کیونکہ یہ ساری دنیا انسانوں کیلئے ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں خونریزی کی نئی لہر