چکن ملائی بوٹی

چکن ملائی بوٹی

EjazNews

چکن ملائی بوٹی کوئی بہت مشکل ڈش نہیں ہے اسے آپ گھر پر باآسانی تیار کر سکتی ہیں۔ بس میری دی گئی ہدایات پر آپ کو عمل کرنا ہوگا۔

اجزاء: ایک کلو چکن بون لیس ، کھانے کے تین چمچ تیل، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، مایونیز آدھا چائے کا چمچ،ایک عدد بڑے لیموںکا رس نکال لیں، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے چمچ، سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دہی ایک پائو، چار عدد ہری مرچیںپیس لیں، پسا ہوا ہرا دھنیادو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، کوئلہ ایک ٹکڑا اور پکانے کے لیے تیل۔
ترکیب: ایک پیالے میں دہی پھینٹ کر چکن بمع تمام اجزاء ڈال کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کرکے کوئلے کا دھواں دے دیں۔ مزے دار چکن ملائی بوٹی تیار ہے۔اب جس ڈش میں ان کو صرف کرنا ہو اس میں کھیرے اور ٹماٹر بھی ساتھ میں رکھیں اور اس میں آپ کی مرضی ہے کہ آپ ملائی بوٹی کو کیچپ کے ساتھ ٹیسٹ کرنا چاہتے ہو یا کسی اور چٹنی کے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ بھر ے ٹماٹر