افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیم کا موازنہ کیا جائے تو کوئی جوڑ بنتا نہیں ہے۔ اور اس دفعہ تو انگلینڈ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اتنا بڑا سکور ورلڈ کپ کے میچوں میں ابھی تک کسی کو نہیں پڑا۔ لیکن افغانستان نے بھی اپنی پوری کوشش کی۔
بظاہراً اگر دیکھا جائے تو یہ سکور چیز کرنا آسان نہیں تھا لیکن افغانستان کی ٹیم آخری لمحے تک لڑکی اور 8وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔
افغانستان کے نور علی زردار صفر پر آﺅٹ ہو گئے ، گلبدین نائب نے 37، رحمت شاہ46، حشمت شہیدی 76، اصغر افغان 44، محمد نبی 9، نجیب اللہ زردان 15،اکرم علی خیل 3بنانے میں کامیاب ہوئے ۔