Muhmammad mursi

مصری صدر محمد مرسی کا قید میں انتقال

EjazNews

محمد مرسی مصرکے پانچویں صدر تھے۔ لیکن وہ پہلے عوامی نمائندے تھے جوباقاعدہ عوام کی رضا مندی سے اقتدار کے ایوان تک پہنچے تھے یعنی وہ منتخب نمائندے تھے۔ وہ 30جون 2012ءکو باقاعدہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ یاد رہے یہ الیکشن حسنی مبارک کی 30سالہ مسلسل اقتدار کے بعد ہوئے تھے۔ لیکن 3جولائی 2013ءکو فوجی آمر نے ملک پر قبضہ جما لیا اور محمد مرسی کو قید پابند سلاسل کر دیا گیا۔ 8اگست 1953ءمیں پیدا ہونے والے محمد مرسی 17جون 2019ءکو 67سال کی عمر میں قید میں ہی اس دنیا سے چلے گئے۔
مصر سے ایسی آواز یں بھی اٹھ رہی ہیں کہ مرسی کا انتقال ہوا یا پھر انہیں قتل کیا گیا ہے اس کی انکوائری کروائی جائے اور یہ انٹرنیشنل سطح پر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں ریکارڈ اموات، آکسیجن کی کوئی کمی نہیں: انڈین گورنمنٹ