china-earth quic

چین کے صوبے سیچوان کے متعدد گاﺅں زلزلے سے متاثر

EjazNews

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے سے 10گاﺅں اور قصبے متاثر ہوئے ، اس صوبے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ زلزلے سے مکانات اورعمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی ۔ اس زلزلے میں بڑے پیمانے پر نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 16کلو میٹر تک تھی۔ اس زلزلے کی شدت 3منٹ تک محسوس کی گئی ۔
چین کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی اشیاءکی ترسیل کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس زلزلے سے 4ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔134زخمی ہوئے ہیں اور 10ہزار گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ یہاں پر موجود مقامی ہسپتال کی عمارت بھی گر گئی ہے ۔ جس سے امدادی کاموں میں مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ممکنہ بغاوت :اردن میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ